ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عراق:ماتمی جلوسوں میں دھماکہ،11ہلاک، 40زخمی

عراق:ماتمی جلوسوں میں دھماکہ،11ہلاک، 40زخمی

Tue, 04 Oct 2016 16:33:11    S.O. News Service

بغداد،4؍اکتوبر(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)عراقی پولیس اور طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کل سوموار کی شام دارالحکومت بغداد میں اہل تشیع کے ماتمی جلوسوں میں ہونے والے دو خودکش بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 11افراد ہلاک اور 40زخمی ہوئے ہیں۔خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اہل تشیع کے ماتمی جلوسوں پر خود کش بم حملوں کی ذمہ داری دولت اسلامی عراق وشام داعش کہلوانے والی شدت پسن تنظیم نے قبول کی ہے۔ داعش کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے بغداد میں شہادت امام حسین کی یاد میں جلوس نکالنے والوں کو نشانہ بنایا ہے۔بغداد سے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک خود کش بمبار نے جنوبی قصبے العامل میں ایک جلوس پرحملہ کیا جس میں چھ افراد ہلاک اور 25زخمی ہوئے۔ دوسرا خودکش حملہ مشرقی بغداد میں المشتل کے مقام پر نکالے گئے جلوس پر کیا گیا جس میں پانچ افراد ہلاک اور 18زخمی ہوگئے۔


Share: